کوئٹہ،کالعدم بلوچ تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی کے راہنماحاجی ولی قلاتی نے ہتھیارڈال دیئے

جمعہ 5 جون 2015 07:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)کالعدم بلوچ تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی کے راہنماحاجی ولی قلاتی نے ہتھیارڈال دیئے ،کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے راہنمانواب چنگیزمری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی ولی قلاتی مری نے کہاکہ یونائٹڈبلوچ آرمی میں زعمران مری کے ساتھ کام کررہاتھابلوچ کے یہ سردارملک دشمنوں سے پیسے لیکرخودبیرون ملک عیاشیاں کرتے ہیں اورہمیں لڑاتے ہیں میں ملک کی خاطرآج ہتھیارڈال رہاہوں آج کے بعدہم اس ملک کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

45سال سے پہاڑوں پرذلیل وخوارہورہے ہیں نواب ہمیں لڑاتے ہیں اورخودان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں نام نہادآزادی کانعرہ دھوکہ ہے ،سردارچنگیزمری اورطارق حسین کی وجہ سے حقائق کاپتہ چلاہمیں آزادی کے نام پرلڑانے والے خودمتفق نہیں ہیں ،وہ ہمیں کہتے ہیں ایک دوسرے کے بندوں کوگولی ماردو۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے کئے پرشرمندہ ہوں آج ہمارے بال بچے جاہل رہ گئے ہیں میں ریاست کی حاکمیت کوتسلیم کرتاہوں اورمعافی قبول کرنے پرحکومت کاشکریہ اداکرتاہوں