بلدیاتی الیکشن کے دوران18 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی ہوں،نواز شریف،خیبر پختونخواہ میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھ لیا،ایسا تو عام انتخابات میں بھی نہیں ہوتا،کیا یہ نیا پاکستان ہے جس میں لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،یہ مکافات عمل ہے دھاندلی کا الزام لگا نے والے خود ھاندلی میں ملوث ہیں،وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 5 جون 2015 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 18 افراد کی ہلاکت پر دکھی ہوں،ہم پر دھاندلی کا الزام لگانے والے بری طرح ناکام ہوئے ہیں جو کچھ خیبر پختونخواہ میں ہواسب نے دیکھ لیا ہے۔جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے صدر ممنون حسین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بدترین دھاندلی کی گئی اور صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران 18افراد جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر دکھی ہوں ،ایسا تو عا م انتخابات میں بھی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کیا یہ نیا پاکستان ہے جس میں لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،یہ مکافات عمل ہے جو لوگ کل تک ہم پر جو دھاندلی کا الزام لگا رہے تھے وآج خود ھاندلی میں ملوث ہیں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران سب نے دیکھ لیا ہے کہ تحریک انصاف نے کس طرح بدترین دھاندلی کی ہے۔خیبر پختونخواہ میں دوبارہ بلدیاتی کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس حوالے سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیںآ پس میں مشاورت کے بعدمتفقہ فیصلہ کریں گی۔