اگلی حکومت ہماری ہوگی ، میاں صاحب سڑکوں اور میٹرو پر پیسہ لگارہے ہیں، تحریک انصاف عوام پر پیسہ خرچ کررہی ہے ،عمران خان،ضمیرکاسوداکرنے والے امیرنہیں ہوتے، امیروہ ہوتاہے جس کاضمیرکوئی خریدنہ سکے،کرپشن کے الزام میں زرداری کوجیل میں بھیجنے والے نوازاورشہباز سونامی کے ڈرسے آج معافی مانگ رہے ہیں ،وہ بتائیں جب جیل بھیجااس وقت صحیح تھے یاپھرآج صحیح ہیں ،گلگت میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 5 جون 2015 08:17

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ضمیرکاسوداکرنے والے امیرنہیں ہوتے امیروہ ہوتاہے جس کاضمیرکوئی خریدنہ سکتے ،کرپشن کے الزام میں آصف علی زرداری کوجیل میں بھیجنے والے نوازاورشہبازسونامی کے ڈرسے آج معافی مانگ رہے ہیں ،وہ بتائیں جب جیل بھیجااس وقت صحیح تھے یاپھرآج صحیح ہیں ۔

گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عوام میں سیاسی شعوردیکھ کرخوشی ہوتی ہے آج اگربڑے کسی اورپارٹی میں ہیں توخواتین اوربچے تحریک انصاف میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2بڑوں نے باریاں لگارکھی ہیں امیروہ ہوتاہے جسے کوئی خریدنہیں سکتااورجس کے ضمیرکی کوئی قیمت نہ ہووہ امیرہوتاہے ،لیکن اقتدارمیں آنے کے بعدنوازشریف اورآصف علی زرداری کے اثاثے بڑھ گئے ،پیسے کی لالچ اوربھوک سے ان لوگوں کاکبھی پیٹ نہیں بھرتا،انہوں نے کہاکہ جس آصف علی زرداری کونوازشریف اورشہبازشریف نے جیل میں ڈالاکہ اس نے کرپشن کی تھی آج سونامی کے ڈرسے اسی زرداری سے معافی مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گلگت والوں کے مسئلے اسلام آبادمیں بیٹھے لوگ نہیں جانتے،تحریک انصاف اپنے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کررہی ہے ہم نے خیبرپختونخواہ میں گاوٴں کی سطح پراختیارات دیئے اب گاوٴں کے لوگ گاوٴں کی سطح پراپنے فیصلے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے اپنے ادوارمیں کبھی بھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے یہ لوگ ترقیاتی فنڈزہمیشہ اپنے پاس رکھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اٹھارہ سالوں سے باریاں لے رہے ہیں ، اب تو عوام ان دونوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں ، اگلی حکومت ہماری ہوگی ، میاں صاحب سڑکوں اور میٹرو پر پیسہ لگارہے ہیں اور تحریک انصاف عوام پر پیسہ خرچ کررہی ہے ، سکولوں اور ہسپتالوں پر پیسہ خرچ کیا جارہا ہے نواز شریف کی حکومت سے پہلے ہر پاکستانی پر 35000روپے قرض تھا نواز شریف حکومت نے قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اب ہر پاکستانی پر ایک لاکھ روپے کامقروض ہے اور آپ لوگ اس قرض کی قیمت مہنگائی کے ذریعے ادا کررہے ہیں ، عوام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے اور حکمران امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں ، تحریک انصاف دہشتگردی کیخلاف سخت موقف رکھتی ہے اور سیاسی جماعتوں میں چھپے دہشتگردوں کو سزا دی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ 1966ء میں اس علاقے میں آئے تھے اس علاقے کے جو مسائل 1966ء میں تھے آج بھی وہی ہیں اور انہوں نے اس خطے کے لیے کچھ نہیں کیا الیکشن کے دنوں میں حکمران ہر سال آتے ہیں اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں اور پھر اپنے ان دعوؤں کو بھول جاتے ہیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ طویل عرصے سے حکمرانی کررہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جبکہ تحریک انصاف نے دو سال میں پاکستان کی تاریخ کے بڑے انتخابات کرائے ہیں ہم نے خیبر پختونخواہ میں پولیس کے نظام کو بہتر کیا ہے اور اب خیبر پختونخواہ کی پولیس تمام صوبوں سے بہتر ہے پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہوکر اپنا بہت نقصان کیا ہے اور دس سال سے ہم اس بھیانک جنگ کے نتائج بھگت رہے ہیں اور ہزاروں پاکستانیوں کو امریکہ کی جنگ کی بھینٹ چڑھایا جا چکا ہے اور اب حکومت ایک اور جنگ میں کودنے جارہی ہے تحریک انصاف نے حکومت کو یمن جنگ میں جانے سے روکا تحریک انصاف دہشتگردوں کیخلاف سخت رویہ اپنائے گی اور کسی بھی سیاسی جماعت میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔