شاہراوٴں کو سجانے ،شجر کاری مہم میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،آرائشی اشیاء و پودوں کی 3گناء زائد قیمتوں کے علاوہ فرضی کاموں کے بل پاس کروالئے گئے، آڈٹ رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش

جمعہ 5 جون 2015 07:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)شاہراوٴں کو سجانے ،شجر کاری مہم کا روح روان محکمہ جنگلات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں جہاں شجر کاری مہم شروع کی گئی وہیں محکمہ جنگلات کو بڑی شاہراوٴں کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی تاہم سالانہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آرائشی اشیاء اور پودوں کی 3گناء زائد قیمتوں کے علاوہ فرضی کاموں کے بل پاس کروالئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کی گئی آڈٹ رپورٹ کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جن فرضی ناموں کے بل پاس ہوئے ہیں ان منصوبوں پر چالیس فیصد کام ہونا ابھی باقی ہے۔ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل پنجاب کی طرف سے اس سلسلہ میں سخت نوٹس لے کر ذمہ داروں کا تعین کر کے لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کرنے کی سفارشات گزشتہ روز صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے مختلف چوراہوں اور شاہراؤں کو خوبصورت بنانے اور شجر کاری مہم پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈرز میں پیپرا رولز کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے3 نجی فرموں کو ٹھیکے دیئے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق90لاکھ فی ضلع کرپشن کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :