تحریک انصاف نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا،عامرمغل چیئرمین اورعلی اعوان شریک چیئرمین ہونگے

جمعہ 5 جون 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا،عامرمغل چیئرمین اورعلی اعوان شریک چیئرمین ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادکے دوحلقوں کے لئے دوبورڈتشکیل دیئے گئے ہیں ،بورڈکے فیصلوں پراعتراض کرنے والے الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے ،الیکشن ٹریبونل میں اسدعمراورسرداراظہرطارق پرمشتمل ہوگا