مقتول کسٹمز انسپکٹر چوہدری اعجاز کا ایان علی کیس سے کوئی تعلق نہیں،کسٹمز ذرائع

جمعہ 5 جون 2015 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) راولپنڈی میں قتل ہونے والے کسٹمز انسپکٹر چوہدری اعجاز کا ایان علی کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا، مقتول انسپکٹر کسٹمز وئیر ہاؤس میں تعینات تھے نہ تو ائیرپورٹ پر کبھی ڈیوٹی کی تھی اور نہ ہی ایان علی کی تفتیش یا گرفتاری میں کوئی کردار تھا، تفتیش کو غلط رخ پر موڑنے کیلئے ڈکیتی کی واردات کو ایان علی کے ساتھ ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے کسٹمز ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے کسٹمز انسپکٹر چوہدری اعجاز کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ڈرانے کے لئے ٹانگ پر گولی ماری گولی نے ٹانگ کی اندرونی رگوں کو کاٹ لیا اور خون نہ رکنے کی وجہ سے کسٹمز انسپکٹر کی موت واقع ہوئی ہے ذرائع کے مطابق چوہدری اعجاز کا ماڈل ایان علی کیس کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھااور نہ ہی مقتول کبھی ائیرپورٹ پر تعینات رہے ہیں بلکہ کسٹمز وئیر ہاؤس پر ڈیوٹی دیتے تھے ذرائع کے مطابق مقتول انسپکٹر ادارے میں اچھی شہرت کے حامل تھے اور قتل پر کسٹمز حکام بھی نہایت افسردہ ہیں ذرائع کے مطابق یہ واردات خالصتاً ڈکیتی کی واردات تھی اور ڈاکووں مقتول انسپکٹر کے گھر میں داخل ہونا چاہتے تھے مگر مزاحمت پر انہیں گولی مار دی مگر بعض عناصر ڈکیتی کی واردات کو ایان علی کے ساتھ جوڑ کر کیس کو غلط رخ پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جوکہ مقتول اور ان کے خاندان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے

متعلقہ عنوان :