کراچی میں اشوبھا نامی طوفان کا خد شہ، الرٹ جاری

جمعہ 5 جون 2015 07:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)محکمہ موسمیات نے کراچی میں اشوبھا نامی طوفان کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کردیا،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شب سندھ میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان کا خطرہ ہے،ہوا کا کم دباؤ شہر سے1600کلومیٹر دور جنوب میں ہے جو آئندہ24سے48گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے،کراچی میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ممکنہ سمندری طوفان کو اشوبھا کا نام دیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 20ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا کا دباؤ جتنا کم ہوگا،طوفان کا خطرہ اتنا ہی بڑھتا چلا جائے گا

متعلقہ عنوان :