گلگت بلتستان ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں ہیلی کاپٹرزکااستعمال شروع کردیا

جمعہ 5 جون 2015 07:55

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی بارانتخابی حلقوں میں امیدواروں کوسپورٹ کرنے اورجلسوں سے خطاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف نے ہیلی کاپٹرزکااستعمال شروع کردیا،انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے پہلی بارپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنمااورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے ہلی کاپٹرکااستعمال کیاجس کے بعدپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزعمران خان اسلام آبادسے گلگت اوربعدازاں گلگت سے ہنزہ کاسفربھی اسی ہیلی کاپٹرمیں کیا۔عمران خان ضلع ہنزہ نگرسے واپسی پرجٹیال لالک جان سٹیڈیم کے قریب سے فضائی نظارہ کرتے ہوئے ہاتھ ہلاکرلوگوں کوسلام کیا تولوگوں نے تالیاں بجاکرعمران خان کیلئے اپنے جوش وجذبہ کااظہارکیا،حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام مرکزی رہنماوٴں نے پیدل اورگاڑیوں کے ذریعے ہی الیکشن مہم چلاتے دکھائی دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :