متحدہ عرب امارات، نئی ٹی20 ماسٹرزچیمپئینزلیگ شروع کرنیکا اعلان،لیجنڈزوسیم اکرم، برائن لارا اورایڈم گلکرسٹ سمیت کئی سابق کرکٹرزایکشن میں نظرآئیں گے

جمعہ 5 جون 2015 07:43

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں آئندہ برس کے آغازپرایک نئی ٹی ٹوئنٹی ماسٹرزچیمپئینزلیگ شروع ہوگی جس میں سابق لیجنڈزوسیم اکرم، برائن لارا اورایڈم گلکرسٹ سمیت کئی سابق کرکٹرزایکشن میں نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

جی ہاں تینوں ریٹائرڈ کرکٹرزآئندہ سال کے آغازمیں یواے ای میں شروع ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی ماسٹرزچیمپئینزلیگ میں اگلا پچھلا حساب چکانے کیلئے بے چین ہیں،ایم سی ایل کی تقریب رونمائی دبئی کے برج العرب میں ہوئی، پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، برائن لارا اورایڈم گلکرسٹ توجہ کا مرکزبنے رہے، سابق انگلش کپتان گراہم گوچ اورآسٹریلیا کے ایلن بارڈربھی تقریب کا حصہ تھے، ریٹائرڈ کرکٹرزکوایک جگہ جمع کرنیوالے ظفرشاہ کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈزاس ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے اپنا گزربسراچھے طریقے سے کر سکیں گے،آئندہ سال فروری میں ہونیوالی ماسٹرزچیمپئینزلیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کی قیادت سابق کرکٹرزکریں گے،ٹورنامنٹ کے میچزشارجہ، دبئی اورابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔