لیویز نے قلات کے علاقے سے 9لاشیں برآمد کر لیں، شناخت کیلئے ہسپتال منتقل

جمعہ 5 جون 2015 07:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)لیویز نے قلات کے علاقے جوہان سے9لاشیں برآمد کرکے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیویز نے جمعرات کی شب قلات کے نواحی علاقے جوہان سے آپریشن کے دوران9لاشیں برآمد کرلی ہیں،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں