پنجاب اسمبلی اورایم پی اے ہوسٹلز کیلئے ائر کنڈیشنز کی منظوری،تمام دفاترکو ایل سی ڈی بھی ملے گی

جمعہ 5 جون 2015 07:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے2015-16 کیلئے ایک ارب30کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری میں صوبائی اسمبلی پنجاب اور دونوں ایم پی اے ہوسٹلز کیلئے ائر کنڈیشنز کی منظوری جبکہ تمام متعلقہ دفاترکو ایل سی ڈی دینے کا بل بھی پاس کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منظور ہونے والے بجٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والی ”کامن ویلتھ کانفرنس“ کیلئے چاروں اسمبلیزدو،دو کروڑ قومی اسمبلی کو بھیجیں گی جس میں پنجاب اسمبلی کے ذاتی فنڈ سے بھی دو کروڑ کامن ویلتھ کے نام کئے جائیں گے۔

کمیٹی نے پیپلز پاوٴس کے تمام کمروں میں نصب پرانے تمام ائر کنڈیشنڈ،ٹیلی ویژن،اسمبلی کی پرنٹنگ پریس سمیت دیگر ضروری اشیاء نئی خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔