نوشہرہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ، فائرنگ، دو شدت پسند گرفتار، دس منٹ فائرنگ سے پشاور اور راولپنڈی جانے والے ٹرائفک مکمل طور پر رک گئی، ایک شدت پسند زخمی دوسرا فرار ہوتے پکڑا گیا

جمعہ 5 جون 2015 07:58

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)نوشہرہ تخریب کاری کی بڑی کاروائی سے بچ گیا۔نوشہرہ کینٹ کے داخلی راستے پولیس لائن خٹ کلے( نوشہرہ خورد )میں قائم پاک آرمی کی چیک پوسٹ پر سفید ڈبل کیبن میں سوار مسلح شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔مسلح نقاب پوش شدت پسندوں نے دس منٹ تک مسلسل اندھا دھن فائرنگ شروع رکھی جس کے نتیجہ میں پشاور اور راولپنڈی جانے والے ٹرائفک مکمل طور پر رک گئی۔

پاکس آرمی کے جوانوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسندکو زخمی حالت میں جب کہ دوسرے کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔شدت پسندوں کی ڈبل کیبن گاڑی سے دو کلاشنکوفین،نوعدد میکزین سمیت درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئی ہے۔عسکری زرائع کے مطابق گاڑی کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔زرائع کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک جوان معمولی زخمی ہوا جس کو آبتدائی طبعی امداد کے لیے سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

احساس اداروں نے فوری طورپر دونوں شدت پسندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عسکری زرائع کے مطابق احساس اداروں کو خفیہ معلومات ملی تھی کہ ایک ڈبل کیبن گاڑی میں خطرناک دھشت گرد نوشہرہ چھاونی اور رسالپور چھاونی میں داخل ہونے کی کوشش کریں گئے۔جس کے بعد احساس اداروں نے نوشہرہ میں داخل ہونے اور رسالپورچھاونی کے داخلی راستوں کی چیکنگ سخت سے سخت کردی۔واقعہ کے بعد تھانہ آضاخیل اورنوشہر ہ پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :