تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزر عارف علوی عہدے سے مستعفی ہوگئے، ذاتی مصروفیات کے باعث پارٹی کے تنظیمی امور نہیں چلا سکتا،عارف علوی

جمعہ 5 جون 2015 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزر عارف علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث پارٹی کے تنظیمی امور نہیں چلا سکتا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سے درخواست ہے کہ میرا استعفیٰ قبول کرلیں انہوں نے عمران خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث پارٹی کے امور نہیں چلا سکتا بطور کارن پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔