پشاور، تخت سوات کیلئے دوڑدھوپ، انجینئرامیرمقام نے سونامی کا رُخ موڑلیا، مزید 2آزاداراکین ن لیگ میں شامل

جمعہ 5 جون 2015 07:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)تخت سوات کیلئے دوڑدھوپ، انجینئرامیرمقام نے سونامی کا رُخ موڑلیا، مزید 2آزاداراکین ن لیگ میں شامل ، گرینڈ الائنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے ممبران کی تعداد 40ہوگئی ، ن لیگ 27منتخب ممبران کے ساتھ سیاسی جماعتوں میں پہلے نمبر پر ، فیاض خان دمغار اورشاہ خان مانکیال ن لیگ میں شامل ، تخت سوات کاتاج ن لیگ کے سر سجنے کے امکانات روشن ہوگئے ، امیرمقام کا آزادممبران کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے مزید اراکین کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں ضلعی نظامت کے لئے ن لیگ کی طرف سے آزادممبران کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اورآزاد اراکین کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے بعد وفاقی مشیر انجنیئرامیرمقام نے سونامی کا رُخ موڑ دیا ہے یونین کونسل کانجو سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے ضلعی کونسلر فیاض خان اورمانکیال سے کامیاب ہونے والے آزادممبرشاہ خان نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی ان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کے ضلعی کونسلروں کی تعداد27ہوگئی ہے اور ن لیگ اس وقت 27نومنتخب ممبران کے ساتھ ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جبکہ مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے نومنتخب ممبران کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے اور ن لیگ واتحادی جماعتوں کیساتھ اکثریتی ضلعی کونسلروں کی تعداد کے بعد سوات میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی حکومت اب مشکل نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام کی دن رات کوششوں کی وجہ سے سوات میں 6سیاسی جماعتوں کا اتحاداورمشترکہ حکومت بنانے پر اتفاق بھی ایک بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے ادھر انجینئرامیرمقام نے دمغار میں فیاض خان کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں 6سیاسی جماعتوں کااتحاد سوات کے بہتر مفاد میں ہے اور سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔