ہوا سے بجلی کی پیداوار9منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 5 جون 2015 07:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)حکومت نے لوڈشیڈنگ پر جلد از جلد قابو پانے کے لئے آئندہ سالانہ بجٹ2105-16 میں35 سے زائد چھوٹے بڑے منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی ہے جس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے 10 سے زائد منصوبے بھی شامل ہیں تاہم ”ہوا سے بجلی“ پیدا کرنے کے 9منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں ستمبر2016تک 477 میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔تاہم سینئر سیاست دانوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی چوری کی وارداتوں پر زیادہ سے زیادہ قابو پایا جائے جس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ شارٹ فال میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :