سکول میں حلال گوشت پرپابندی لگادی جائے،سویڈش نیشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ

جمعرات 9 جولائی 2015 10:24

سویڈن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)سویڈن سیاستدان اسلام فوبیاکاشکارہوگئے ،سویڈش نیشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی نے مطالبہ کیاہے کہ سکول میں حلال گوشت پرپابندی لگادی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سویڈشن نیشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمنٹ میں حکومت سے مطالبہ کیاکہ سکولوں میں بچوں کوحلال گوشت کھلانے پرپابندی لگادی جائے جوبھی حلال گوش کھاجاتاہے وہ مسلمان ہوجاتاہے ،حلال گوشت میں جادوئی طاقت ہوتی ہے ،سویڈیش نیشلسٹ پارٹی کے سربراہ اسلام دشمی پراترآئے اورحکومت سے حلال گوشت کے کھانے پرپابندی لگانے کامطالبہ کردیا