”اداکارہ میرا “ ماں کے منع کرنے کے باوجود اعتکاف بیٹھ گئیں

جمعرات 9 جولائی 2015 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) ”اداکارہ میرا “ ماں کے منع کرنے کے باوجود اعتکاف بیٹھ گئیں۔ دس روز اعتکاف میں گزاریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ خوبرو اداکارہ میرا سب اداکاروں سے بازی لے گئیں اور مسنون اعتکاف بیٹھ گئیں حالانکہ انہیں ان کی ماں نے منع کیا تھا اور کہا تھاکہ وہ اپنے ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کررہی ہیں اس لئے اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد یہ ممکن نہیں ہوگا مگر میرا نے ان کی بات نہیں مانی اور اعتکاف بیٹھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :