حکومت کا 0.6 ودھولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 9 جولائی 2015 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہ کرانے والوں پر 0.6 فیصد ودھولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ٹیکس ایک لاکھ روپے کے بینکنگ ٹرانزیکشن پر لاگو ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ میں ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے 0.6 فیصد ودھولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے یہ ٹیکس فنانس ایکٹ 2005 کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے اس ٹی کس کے خلاف گزشتہ دنوں تاجر برادری نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے اور اس کو واپس لینے کے لئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے