پارنیل کو بنگلا دیش میں نامعلوم شخص کی فون پر گالیاں، دہشتگرد قراردیدیا، انٹیلی جنس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

جمعرات 9 جولائی 2015 09:27

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹر وین پارنیل کو بنگلہ دیش میں کسی نامعلوم شخص نے فون کرکے نہ صرف دہشتگرد قرار دیا بلکہ گالم گلوچ کے ساتھ سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

پارنیل اسلام قبول کرچکے اور ان کا نام ولید ہے، گزشتہ روز ٹوئنٹی 20 میچ سے قبل ان کے ہوٹل روم میں کسی نے فون کیا، اس نے انھیں دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم بنگلہ دیش کو نقصان پہنچانے کیلیے آئے ہو، ہم تمھیں اس میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ پارنیل اس واقعے پر پریشان نہیں مگر انھیں اور ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ کسی اجنبی کی فون کال ہوٹل کے کمرے میں کیسے ملا دی گئی۔ بنگلا دیش کے انٹیلی جنس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔