کوئٹہ ،تحریک طالبان (سجناگروپ) کے چارانتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں کی نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی ،دہشت گردکئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے

جمعرات 9 جولائی 2015 09:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان (سجناگروپ) کے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتارکرلیافرنٹیئرکورکے ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان (سجناگروپ )کے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتارکرلیافرنٹیئرکورکے ترجمان کے مطابق گرفتارکئے گئے دہشت گردکوئٹہ اورگردنواح میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے مزیدکارروائی فرنٹیئرکورکاعملہ کررہی ہے۔