افغان طالبان پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ،وزیر داخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تومیڈیا کے سامنے پیش کریں،حافظ سعید، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان چڑھایا جارہا ہے، پاکستان دنیا میں جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ پاک بھارت دوستی کا دورگزر چکا‘ انڈیاکو خطہ کا تھانیداربنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو ں گی،پاکستانی میڈیابھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور عالم کفر کی سازشوں کے توڑ کیلئے بھرپور کردار اداکرے، افطار ڈنر کے موقع پرخطاب
جمعرات 9 جولائی 2015 09:48
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ افغانستان کے طالبان پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ،وزیر داخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تومیڈیا کے سامنے پیش کردیئے جائے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان چڑھایا جارہا ہے۔اتحادی ممالک میدانوں میں شکست کے بعد مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتے ہیں۔
یہ جنگ کاآخری راؤنڈ ہے‘ بھارت،امریکہ اور ان کے اتحادی سب ناکام ہو رہے ہیں۔ پاکستان دنیا میں جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ پاک بھارت دوستی کا دورگزر چکا‘ انڈیاکو خطہ کا تھانیداربنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو ں گی۔بیرونی قوتیں اسلام و پاکستان کیخلاف سازشوں کیلئے میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
پاکستانی میڈیابھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور عالم کفر کی سازشوں کے توڑ کیلئے بھرپور کردار اداکرے۔
وہ مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے ترجمان محمدیحییٰ مجاہد، جماعةالدعوة فیصل آباد کے مسئول فیاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ افغانستان میں اتحادیوں کی شکست پر دنیاکامنظر بدل رہا ہے۔ ان کی پالیسیاں تبدیل اور سازشیں گہری ہو رہی ہیں۔ اتحادی ممالک نے پہلے پاکستان کوبیس بناکرافغانستان پر جنگ مسلط کی اور اب افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کومیدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ یہاں تخریب کاری وخودکش حملے ، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانا اور کراچی، وزیرستان میں جوکچھ ہوا‘ یہ سب کچھ اسی جنگ کا حصہ ہے۔ ان سب حقائق کوغورسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کوآپس میں دست وگریباں کر دیاجائے۔اتحادی ممالک افغانستان پر قبضہ کرکے خلیج کے وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ افغانستان پاکستان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ انڈیا بھی جلد یہاں سے نکل جائے گا۔ افغانستان کی سرزمیں پر اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جتنی تخریب کاری ودہشت گردی ہے‘وہ سب اس لئے ہے کہ صلیبی، ہندو اور یہودی پاکستان کو ایک مضبوط قوت اورعالم اسلام میں اتحادویکجہتی کاماحول نہیں دیکھنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ وہ اب مذموم سازشوں پر اتر آئے ہیں اور دیگر ملکوں کی طرح مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کو بھی نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے یمن میں بغاوت کو ہوادی گئی ہے لیکن اللہ کاشکر ہے کہ اب مسلمان دشمنان اسلام کی سازشوں کو سمجھ رہے ہیں‘ جلد ان شاء اللہ یہ سب سلسلے ختم ہو جائیں گے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں افغانستان پر حملہ کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا فوجی اتحاد شکست دوچارہوچکا ۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ناکامی کاذمہ دار پاکستان ہے ‘ اسلئے وہ درپردہ پاکستان سے انتقام لینے کی سازشیں کر رہے ہیں اور جو کام خود نہیں کر سکے وہ انڈیا سے لینا چاہتے ہیں۔ اتحادی ممالک کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ہم پوچھتے ہیں کہ تم بھی توافغانستان پر حملہ کے بہانے پاکستان پر قبضہ کے خواب دیکھ رہے تھے اور اس ملک کواپنی کالونی سمجھتے ہوئے حق و انصاف کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھے۔ اگر پاکستانی قیادت نے اپنے دفاع کیلئے پالیسیاں بنائیں تو ایک آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے یہ اس کا حق تھا۔ انہوں نے کہاکہ صلیبی، یہودی و ہندو اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ آنے والے وقت میں اسلام دنیاکی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرنے والاہے۔ مسلمان اپنے قدموں پرکھڑے اور دنیامیں ایک مضبوط قوت بن رہے ہیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ وہ باطل نظام اورڈھانچے جو انہوں نے بہت محنت سے مسلمان ملکوں میں قائم کئے تھے ‘ باقی نہیں رہیں گے۔ کمیونزم کی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر جائے گا اوران کی موجودہ حیثیت باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اتحادیوں نے اسامہ کے بہانے افغانستان پر حملہ کرکے سات لاکھ افغان مسلمانوں کو شہیدکر دیا، اسی طرح عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر دس لاکھ عراقی مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر، برما اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہندو،صلیبی و یہودی جو چاہتے ہیں کرتے ہیں کوئی ان کاہاتھ روکنے والا نہیں ہے۔ سب پابندیاں صرف مسلمانوں کیلئے ہیں۔ جو لوگ اور تنظیمیں ملک وملت اور اسلام کے دفاع کی بات کرتی ہیں نام نہادعالمی امن کے ٹھیکیدار‘ ان کا وجود کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت سخت تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہا ہے مگرہم سمجھتے ہیں یہ سب کچھ وقتی ہے۔ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اسلام دنیاکی سب سے بڑی قوت بن کر ابھررہاہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 9 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
پارنیل کو بنگلا دیش میں نامعلوم شخص کی فون پر گالیاں، دہشتگرد قراردیدیا، انٹیلی جنس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
-
”را“ سے سیاسی جماعت کو فنڈنگ پر حکومت کام کررہی ہے، وزیر داخلہ، لندن سے بھی منی لانڈرنگ پر رپورٹ مانگی گئی ہے ،این جی اووز کی رجسٹریشن ،فنڈنگ ،علاقہ کاتعین 3ماہ میں آ ن لائن سسٹم مکمل کرلیا جائے ... مزید
-
بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات، پارٹی چیئرمین کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال ،سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع بارے قانونی مشاورت ودیگر امور پربریفنگ دی ،وزیراعلیٰ سندھ ... مزید
-
لندن ،منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت میں 5،طارق میر6اورمحمدانورکی ضمانت میں 7اکتوبرتک توسیع
-
حکومت ملک میں معیار تعلیم کی بہتری اور یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ، نواز شریف،خواہش ہے کہ تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لایا جا سکے، دہشت گردی کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے،پڑھا لکھا ... مزید
-
عمران فاروق قتل کیس ، پاکستان کا برطانیہ کو کاشف کامران تک رسائی دینے سے انکار ،کاشف کیس کا مرکزی ملزم ہے اس کے بیان تک کیس آگے نہیں بڑھ سکتا تفتیشی ٹیم کی برطانوی حکومت کو رپورٹ
-
اسلام آباد ، بلدیاتی انتخابات کا پہلا شیڈول منسوخ ، 25جولائی کو انتخابات نہیں ہونگے ، الیکشن کمیشن سے 3اگست تک نیا شیڈول طلب،امید ہے اس وقت تک حکو مت نئی قانون سازی بھی مکمل کرلے گئی ، سپر یم کو رٹ ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ،”را“ نے 4رکنی ٹیم پر مشتمل نیا سیٹ اپ تشکیل دیدیا،انیل دھشمنا کی سربراہی میں راجیشو سنگھ، جے ایس رمیش ،ویوک جوہری ٹیم میں شامل،4 رکنی ... مزید
-
نیب پگڑی اچھال ادارہ بن چکا ،آمریت کے دور میں اسے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، پرویز رشید ،نیب 15برس میں ایک بھی مقدمہ شروع نہ کر سکا، بے بنیاد الزامات پر اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے،میڈیا ... مزید
-
عوامی تحریک اور آل مسلم لیگ کا حکومت مخالف اتحاد بنا نے کا فیصلہ،ڈاکٹر طاہر القادری کا پرویز مشرف کو فون،ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو،حکومت امن وامان اور عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ... مزید
-
الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ ،ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے، الطاف حسین
-
نیب لسٹ، 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے: چودھری شجاعت ،کمیشن 12گھنٹے میں فیصلہ سنا دے، میرا ٹرائل سب سے پہلے کیا جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: میڈیا سے گفتگو ... مزید
-
افغان طالبان پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ،وزیر داخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تومیڈیا کے سامنے پیش کریں،حافظ سعید، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان ... مزید
-
سا بق صد ر زرداری سے تعلق کی دعویدار ڈاکٹرتنویرزمانی کونیویارک کے پاکستانی قونصلیٹ نے پانچ سال کاملٹی پل ویزاجاری کر دیا، طویل عرصے سے زیرالتواء درخواست پربھارتی ریاست حیدرآبادمیں پیداہونے والی ... مزید
-
کوئٹہ ،تحریک طالبان (سجناگروپ) کے چارانتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں کی نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی ،دہشت گردکئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے
-
پاکستان، سعودی عرب و خلیجی ممالک میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے
-
وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر 14فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا، ٹیکس فکسڈ لائن ٹیلی فون کے بلوں کے علاوہ موبائل انٹرنیٹ کے ماہانہ بلز اور انٹرنیٹ پری پیڈ کارڈز پر بھی وصول کیا جائے گا،خیبرپختونخوا ... مزید
-
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ”افسپا“کو کالا قانون قرار دے دیا ،فرضی جھڑپوں،حراستی ہلاکتوں و گمشدگیوں،وادی میں گمنام قبروں کی دریافت اورپبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کو باعث تشویش کا ... مزید
-
چین نے افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کی حمایت کردی
-
حکومت کا 0.6 ودھولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کا فیصلہ
-
صوبے کے 52 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کا مانیٹرنگ ڈیٹا عوام کے لئے اوپن کر دیا، گڈ گورننس اور شفافیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،رانا مشہود، ریکارڈ 27 فیصد بجٹ تعلیم کے لئے مختص کر کے تمام صوبوں ... مزید
-
تمام کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران یوم علی کے موقع پر جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔شجاع خانزادہ،سی ٹی ڈی نے لاہور کے 9 ، گوجرانوالہ کے 8 ،فیصل آباد کے 16 ،ملتان کے 46 ،بہاولپور کے 13 ،شیخوپورہ2 ... مزید
-
پولیومہم،34 کروڑکی ویکسیئن ضائع،5ملازم گرفتار،44ورکر، 40 سکیورٹی اہلکار شہید، ای پی آئی سٹور میں پنیٹا ویلنٹ ویکسین کی 3کروڑ 45لاکھ 80ہزار مالیت کی 13لاکھ خوراکیں اور پولیو ویکسین کی 7615 وائلزضائع ہوئے،سینیٹ ... مزید
-
نئی حلقہ بندیاں،پنجاب سے4862 اعتراضات صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول،راولپنڈی 310،فیصل آباد415،لاہور280،گوجرانوالہ 233،راجن پور 253،رحیم یار خان 310،جھنگ144،بھکر87سے اعتراضات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کی رینجرز کے حق اور اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی،رینجرز کی قربانیوں سے کراچی میں شہریوں کو سکھ کا سانس ملا ہے،اختیارات میں توسیع کی جائے ،قرار داد متن،سندھ ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ ، بجلی بلوں میں گیس انفراسٹرکچر سرچارج نافذ کرنے پر نیپرا سمیت فریقین کو نوٹس جاری
-
این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی، الیکشن ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کے وکیل کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا
-
اس سال10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کریں گے،عابد جاوید،تعلقات میں بہتری کی وجہ سے خلیجی ممالک پاکستان سے افرادی قوت بھرتی کررہے ہیں،گزشتہ 6ماہ میں4 لاکھ 70ہزار افراد روزگار کیلئے بیرون ... مزید
-
اسلام آباد،مسافر وین اور کوسٹر میں خوفناک تصادم،20 جاں بحق ،22 سے زائد زخمی،زخمی پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں میں منتقل ،بعض کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،11 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ... مزید
-
منی لانڈرنگ کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا
-
خوبرو ماڈل ایان علی خواہش کے باوجود مسنون اعتکاف نہ بیٹھ سکیں، کاش عدالت ان کو اعتکاف سے قبل ہی عید الفطر کے بعد کی تاریخ دے دیتی تو وہ پھر اس اہم عبادت کا حصہ بن جاتیں، ایان
-
”اداکارہ میرا “ ماں کے منع کرنے کے باوجود اعتکاف بیٹھ گئیں
-
امریکہ اور ویتنام کے سربرہان کی 20 سال بعد تاریخی ملاقات ، اہم امور پر تبا دلہ خیال ،سیاسی نظریاتی مختلف ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے،ا مریکی صدر
-
چلی کی پا رلیمنٹ نے ملک میں بھنگ کی کاشت کا بل منظور کر لیا ،بل منظور ی کے بعد طبی، تفریحی یا روحانی استعمال کے لیے چھوٹے پیمانے پر بھنگ کی کاشت کی اجازت ہوگی
-
”داعش“کے نقش قدم پر ایرانی بچوں کو اسلحہ ٹریننگ، اسلحہ ٹریننگ کا مقصد امریکا اورسعودی عرب سے لڑنے کے لیے ذہنی طورپر تیار کرنا ہے ، رپورٹ
-
سابق مصری فٹبالر کنگ فو المصری شام میں شامی فوج کے ھاتھوں ہلاک،داعش نے ہلاکت کی تصدیق کر دی
-
”ایران پر میزائل کی خرید وفروخت پر پابندی برقرار رہے گی“امریکہ،مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کا مقصد فریقین کے درمیان حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ترجمان امریکی خارجہ بیان
-
امریکی فوج نے 2 برس میں 40 ہزار فوجیوں کی کمی کا منصوبہ بنالیا
-
سری لنکا:خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ کا جج گرفتار
-
بارسلونا ائیر پورٹ سے یورپی ممالک کو مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا
-
سکول میں حلال گوشت پرپابندی لگادی جائے،سویڈش نیشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.