نئی حلقہ بندیاں،پنجاب سے4862 اعتراضات صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول،راولپنڈی 310،فیصل آباد415،لاہور280،گوجرانوالہ 233،راجن پور 253،رحیم یار خان 310،جھنگ144،بھکر87سے اعتراضات سامنے آگئے

جمعرات 9 جولائی 2015 10:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب سے تمام اعتراضات موصول ہوگئے ہیں۔پنجاب بھر سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے4862 اعتراضات صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبہ بھر میں نئی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اور نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تمام اعتراضات صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر پنجاب بھر سے نئی حلقہ بندیوں پر4862 اعتراضات موصول ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر اعتراضات راولپنڈی اور فیصل آباد سے موصول ہوئے ہیں۔راولپنڈی سے310،فیصل آباد سے415 اعتراضات موصول ہوئے جبکہ لاہور شہر سے280اعتراضات سامنے آئے ہیں،اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے233،راجن پور سے253،رحیم یار خان سے310،جھنگ144،بھکر87،میانوالی53،خوشاب77،چنیوٹ33اور پاکپتن سے صرف16اعتراضات سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر حلقوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں،اعتراضات موصول ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن تمام تر اعتراضات کا جائزہ لے گا اور قانون کے مطابق اعتراضات پر کارروائی عمل میں لائے گا