سابق مصری فٹبالر کنگ فو المصری شام میں شامی فوج کے ھاتھوں ہلاک،داعش نے ہلاکت کی تصدیق کر دی

جمعرات 9 جولائی 2015 10:22

قاہر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) "داعش"کی صفوں میں شامل ہونے والا سابق مصری فٹالبر ھشام عبدالحمید المعروف کنگ فو شامی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران مارا گیا ہے۔"کنگ فو المصری" کے لقب سے مشہور مصری فٹبالر نے 2013ء کو ملائیشیا میں منعقدہ فٹبال کے عالمی مقابلے میں مصری ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

تاہم مصر میں منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد اس پر اخوان المسلمون کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا۔

(جاری ہے)

مصر میں انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ھیثم ابو خلیل نے بتایا کہ کنگ فو ہیرو شام میں دولت اسلامی "داعش" کی صفوں میں لڑتے ہوئے شامی فوج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ دوسری جانب "داعش" نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ "فیس بک" کے آفیشل صفحے پر کنگ فو کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ھشام عبدالحمید مصر فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے ترکی فرار ہو گیا تھا جہاں سے اس نے شام میں سر گرم شدت پسند تنظیم "داعش" میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ترکی اور شام جانے سے قبل وہ مصر میں پٹرولیم کی ایک کمپنی میں بھی کام کر چکا

متعلقہ عنوان :