بارسلونا ائیر پورٹ سے یورپی ممالک کو مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

جمعرات 9 جولائی 2015 10:24

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)بارسلونا ائیر پورٹ سے یورپی ممالک کو مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق گواردیا سول نے بارسلونا ایر پورٹ سے الجزائر کے باشندہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ الجزائری باشندہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے بارسلونا پہنچا تھا۔ اور اس کی منزل بذریعہ میڈریڈ الجزائر تھی۔ یہ شخص بلجئیم اور فرانس کی حکومتوں کو مطلوب تھا۔ اور اس کی گرفتاری کے بین القوامی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ حکا م نے الجزائری باشندہ کی گرفتاری کی تصدیق اس کی انگلیوں کے نشانات کے بعد کی۔

متعلقہ عنوان :