صوبے کے 52 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کا مانیٹرنگ ڈیٹا عوام کے لئے اوپن کر دیا، گڈ گورننس اور شفافیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،رانا مشہود، ریکارڈ 27 فیصد بجٹ تعلیم کے لئے مختص کر کے تمام صوبوں پر سبقت لی،ڈیٹا عوام کے لئے اوپن کر کے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا، سکول مانیٹرنگ کے لئے 950 مانیٹرنگ ایولیوایشن اسسٹنٹس کی رپورٹ پر 19 ہزار اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا چکی ہے:صوبائی وزیر تعلیم کی پریس کانفرنس ، شہریوں اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ مانیٹرنگ سٹاف کی آ ن لائن نگرانی کرکے پنجاب کے نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد کریں: ڈاکٹر عمر سیف

جمعرات 9 جولائی 2015 09:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور شفافیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے -اس امر کو یقینی بنانے کے لئے صوبے کے 52 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے ڈیٹا کو عوام کے لئے اوپن کر دیاہے تاکہ سول سوسائٹی اور طلبہ کے والدین نگرانی کے عمل میں خود شریک ہو سکیں - عوام کے لئے سکول مانیٹرنگ ڈیٹا اوپن کرنے سے وزیر اعلی پنجاب کے” پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “ویژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی - یہ بات انہوں نے آج ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی - اس موقع پر چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، ڈاکٹر عمر سیف بھی ان کے ہمراہ تھے - پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ریکارڈ27 فیصد بجٹ تعلیم کے لئے مختص کر کے تمام صوبوں پر سبقت لی اور اب سب سے پہلے سکول مانیٹرنگ کا ڈیٹا عوام کے لئے اوپن کر کے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے-عوام کو اس ڈیٹا تک رسائی دینے سے سکولوں کی کارکردگی اور ان میں موجود عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی - انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے 950 مانیٹرنگ ایولیوایشن اسسٹنٹ (MEAs) بھرتی کر رکھیں ہیں جنہیں جدید کمپیوٹر ٹیبلٹ دئیے گئے ہیں - مانیٹرنگ سٹاف کے لئے ہر سکول کا معائنہ مہینے میں کم از کم ایک دفعہ لازمی ہے - مانیٹرنگ ڈیٹا کے تحت اب تک 19 ہزار اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا چکی ہے -انہوں نے کہا کہ” پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ پروگرام کامیابی سے جاری ہے -اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس سکول اڈاپٹ کر رہے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے - مانیٹرنگ ڈیٹا اوپن کرنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سکول اڈاپٹ کرنے کی مہم میں شامل ہوں گے - ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نظام گڈ گورننس میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اسی حقیقت کے پیش نظر حکومت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سکولوں میں بہتری لانے کے لئے نظام وضع کر رہی ہے - اس نظام سے 52 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مد د ملے گی - چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مانیٹرنگ ڈیٹا اوپن کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ڈیٹا تک عام شہریوں کو بھی رسائی دے دی گئی اور وہ اب گھر بیٹھے یہ تمام ڈیٹا ویب سائٹ www.open.punjab.gov.pk/schools پر دیکھ سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ تمام ڈیٹا ہر 8 ہفتے بعد وزیر اعلی پنجاب کو پیش کیا جاتا ہے جبکہ ڈیفڈ اس ڈیٹا کو بطور External Auditor کے طور پر دیکھ رہا ہے - انہوں نے شہریوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں مانیٹرنگ سٹاف کی آ ن لائن نگرانی کریں -خامیوں کی نشاندہی کریں اور پنجاب کے نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد کریں �

(جاری ہے)