خوبرو ماڈل ایان علی خواہش کے باوجود مسنون اعتکاف نہ بیٹھ سکیں، کاش عدالت ان کو اعتکاف سے قبل ہی عید الفطر کے بعد کی تاریخ دے دیتی تو وہ پھر اس اہم عبادت کا حصہ بن جاتیں، ایان

جمعرات 9 جولائی 2015 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی اپنے گناہوں کو دھلوانے کیلےء خواہش کے باوجود مسنون اعتکاف نہ بیٹھ سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ آیان علی کی خواہش تھی کہ وہ رمضان المبارک میں مسنون اعتکاف میں بیٹھیں گی مگر مختلف عدالتوں کی آئے روز کی پیشیوں کی وجہ سے وہ اپنی اس خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنا سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہ وہ مسنون اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکتیں۔ کاش عدالت ان کو اعتکاف سے قبل ہی عید الفطر کے بعد کی تاریخ دے دیتی تو وہ پھر اس اہم عبادت کا حصہ بن جاتیں۔ یہ افسوس زندگی بھر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :