شام،صدراسد کا فوجی بھگوڑوں کو عام معافی دینے کا اعلان

اتوار 26 جولائی 2015 09:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)شامی صدر بشار الاسد نے فوج میں بھرتی کے لازمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام بھگوڑوں کو عام معافی دے دی ہے اور اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شام کے اندر اور بیرون ملک موجود شامی بھگوڑوں کو سنائی جانیوالی سزا اس قانون کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔ خطے کی بڑی افواج میں شامل شامی فوج کو چار سال سے شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے کئی محاذوں پر اسلام پسند باغیوں اور انتہاپسند گروپوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ کئی نوجوان اس سزا سے بچنے کے لئے ملک سے باہر فرار ہوگئے ہیں