نواز شریف نے 64 ایس آر اوز جاری کر کے من پسند تاجروں کو 130 ارب روپے کی چھوٹ دی ،ایف بی آر ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام

اتوار 26 جولائی 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) نواز شریف حکومت نے گزشتہ سال 64 ایس آر اوز جاری کر کے من پسند افراد کو 103 ارب روپے کی چھوٹ فراہم کی ہے جس سے ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کرنے کے اہداف حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ نواز حکومت نے لاہور کے ایک تاجر گروپ کو آلو درآمد کرنے پر ٹیکس دینے سے استثنیٰ قرار دیا تھا ۔

نواز حکومت نے ماضی سے جاری کئے گئے متعدد ایس آر اوز کو بھی برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سیلز ٹیکس کی مد میں تاجروں کو اربوں روپے کے مالی فوائد پہنچانے کے لئے 32 ایس آر اوز جاری کئے تھے ۔ 7 فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں رعایت دینے کے لئے ایس آر اوز جاری کئے گئے ہیں شعبہ طب میں 8 ایس آر اوز جاری ہوئے متفرق ایس آر اوز کی تعداد 9 ہے عام آدمی کے استعمال کے لئے اشیاء کی قیمتوں بارے ایس آر اوز کی تعداد چار ہے ۔ دستاویزات کے مطابق کسٹم ڈیوٹی من پسند فرموں کی معاف کرنے کے لئے 31 ایس آر اوز جاری کئے گئے ہیں جن میں صنعتی اشیاء بارے 19 ایس آر اوز شعبہ خام مال میں کسٹم کی چھوٹ کے لئے 3 اور بی ٹی اے سے متعلق ایس آر اوز کی تعداد 9 ہے ۔

متعلقہ عنوان :