سندھ میں وزراء کی وزارتیں تبدیل ،4روز گذر گئے نئے وزیر تعلیم نے چارج نہیں سنبھالا،میر ہزار بجارانی کومحکمہ تعلیم کی بیوروکریسی سے متعلق تحفظات ہیں،ذرائع

اتوار 26 جولائی 2015 09:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونیوالے اجلاس کے بعد فوری طور پرسندھ میں وزراء کی وزارتیں تبدیل ہو گئیں لیکن 4روز گذر گئے نئے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے اپنے محکمے کا چارج نہیں سنبھالا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرتعلیم میر ہزارخان بجارانی کومحکمہ تعلیم کی بیوروکریسی سے متعلق تحفظات ہیں ،محکمہ تعلیم کی بیوروکریسی کے سامنے سابق وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو بھی بے بس تھے،ذرائع نے بتایا کہ نثارکھوڑونے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کوعہدے سے ہٹایالیکن بیوروکریسی واپس لی آئی ۔

دوسری جانب صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ اختیارات کی تنازع کی خبریں بے بنیاد ہیں ،نئے وزیر تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :