آسٹریلوی باشندہ شام سے واپسی پر گرفتار،بروک مین پر داعش میں شمولیت، انتہاپسند کارروائیوں میں شرکت کا الزام

اتوار 26 جولائی 2015 09:06

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء )آسٹریلوی پولیس کے مطابق داعش کے ساتھ مبینہ طور پر کام کرنے والا آسٹریلوی باشندہ شام سے رضاکارانہ طور پر واپس آنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔میلبورن کے رہائشی اور اسلام قبول کرنے والے ایڈم بروک مین نے اسی ہفتے اپنے آپ کو ترک حکام کے حوالے کردیا تھا جنہوں نے جمعہ کے روز انہیں سڈنی روانہ کردیا تھا۔

آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے بیان کے مطابق "ایک 39 سالہ آسٹریلوی شہری کو سڈنی انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ شام میں جاری تنازعہ میں شامل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

"بیان میں بتایا گیا "آسٹریلوی شہری نے خود کو رضاکارانہ طو رپر ترک حکام کے حوالے کردیا تھا۔ ان کی آسٹریلیا واپسی کے لئے آسٹریلوی فیڈرل پولیس، وکٹوریہ پولیس، دیگر دولت مشترکہ کی حکومتی ایجنسیوں اور بین الاقوامی پارٹنرز کے درمیان مذاکرات کئے گئے تھے۔

"اس شخص کو وڈیو لنک کے ذریعے سے سڈنی کی پر پیراماتا ضمانتی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں پر ایک مجسٹریٹ نے انہیں ریاست وکٹوریا بھیجنے کی منظوری دی تھی جہاں پر ایڈم بروک مین ملیبورن کی انسداد دہشت گردی ٹیم کی جانب سے مطلوب ہے۔ابھی تک اس شخص کے خلاف کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :