ترکی فضائی حملوں کا سلسلہ بند کرے، کرد حکومت کا مطالبہ

اتوار 26 جولائی 2015 09:04

اربل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)عراقی کردستان کے صدر مسعود برزانی نے انقرہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی حدود میں کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ بند کرے۔

(جاری ہے)

کردش نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس سلسلے میں برزانی نے ترک وزیراعظم احمد داوٴد آوٴلو سے ٹیلی فون پر بات کی اور زور دیا کہ ترکی کردستان ورکرز پارٹی PKK کے ساتھ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔ ادھر ترک وزیراعظم کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ برزانی نے PKK کے خلاف فضائی کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :