سوات،مالاکنڈ،چترال اور گردنواح میں 24گھنٹوں میں دوسرا زلزلہ، ریکٹراسکیل پر کی شدت4.0ریکارڈ کی گئی،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 26 جولائی 2015 09:09

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)سوات،مالاکنڈ ،چترال اور گردنواح میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.0ریکارڈ کی گئی جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات 10بجے کے قریب سوات،مالاکنڈ،دیر،چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.0ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور اسکی گہرائی72کلومیٹر زیر زمین تھی،تاہم زلزلے سے کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ ہے

متعلقہ عنوان :