بھارت، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا ، بھارتی سپریم کورٹ کا مسلمان طلبا کی اسلامی ڈریس کوڈ میں داخلہ ٹیسٹ کی درخواست مسترد

اتوار 26 جولائی 2015 09:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طلبا کی اسلامی ڈریس کوڈ میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرایاہے، جس میں امیدواروں کو ہلکے کپڑے،آدھی آستین کی قمیض اورجوتوں کے بجائے سلیپر پہننے کی ہدایت کی تھی۔نئی دہلی میں مسلمان طلباء کے ایک گروپ نے اسلامی ڈریس کوڈ یعنی اسکارف اور پوری آستین کے کپڑے پہننے کی درخواست دی تھی جو بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :