کم ریٹ کا جھانسہ، موبائل کمپنیوں نے صارفین کے لئے60 سیکنڈ کا ’منٹ‘45سیکنڈ کر دیا،اکثر موبائل کمپنیاں 45 سیکنڈ کے دورانیئے کی کال پر ایک منٹ وقت کی وصولی کررہی ہیں،سینٹ کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر کمپنیوں کی لوٹ مار کا حساب مانگ لیا ہے

اتوار 26 جولائی 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)پاکستان میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والے تمام کمپنیوں کی ملی بھگت سے صارفین کے قیمتی ”منٹ“ کو دورانیہ ہی کم کر دیا تاہم پیسے پورے وصول کر رہی ہیںَ۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیوں اور ایف بی آر کی مبینہ ملی بھگت کے باعث موبائل کمپنیوں کا”صارفین کو لوٹنے“ کی واردات آسان ہوئی ہے۔رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سینٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایف بی آر اور ممبر ٹیلی کام و فنانس کو ہنگامی بنیادوں پر کمپنیوں کی لوٹ مار کا حساب مانگ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :