فیصل آباد، پولیو قطرے پلانے کے بہانے بچی کو اغوا کرنے والی خاتون پکڑی گئی،بے اولاد ہونے کی وجہ سے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ،خاتون کا بیا ن

اتوار 26 جولائی 2015 09:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)فیصل آباد میں نجی کلینک سے نو مولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہونے والی خاتون پکڑی گئی ،بچی کو بازیاب کراکے خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے حسن پورہ میں پیش ایا جہاں ایک نجی کلینک پر اقرا نامی خاتون کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو اس دوران وہاں موجود ایک خاتون نے ورثا ء سے یہ کہہ کر بچی لے لی کہ وہ اسے پولیو کے قطرئے پلا کر لے آتی ہے اور وہ اسپتال سے چل دی،اسپتال انتظامیہ کو بروقت پتہ چل جانے اور شور مچانے پر اہل علاقہ نے خاتون کو بچی سمیت اسپتال کے قریب ہی پکڑ لیا اور بچی بازیاب کرانے کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔

خاتون نے پولیس کے سامنے بچی کے اغوا کا اقرار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اسے بے اولاد ہونے کی وجہ سے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے خاتون تو تھانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :