پنجاب بھر کے امتحانی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، 70 فیصد سے زائد بچے کامیاب، طالبات نے میدان مارلیا

اتوار 26 جولائی 2015 09:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) پنجاب بھر کے امتحانی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، 70 فیصد سے زائد بچے کامیاب، اس سال بھی لاہور بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔ پہلی تینوں پوزیشنیں ڈویژنل پبلک سکول کی طالبات کے نام رہیں۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں پنجاب بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس میں شفق زاہد نے ایک ہزار اسی نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

علینہ محسن نے ایک ہزار اناسی نمبر لیکر دوسری جبکہ عرا عابد، عائشہ نور اور محمد امتنان نے ایک ہزار اٹھہتر نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور بورڈ کا مجموعی رزلٹ ستر اعشایہ اٹھارہ فیصد رہا۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ بانوے ہزار آٹھ سو چوالیس طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے ایک لاکھ پینتیس ہزار تین سو چھتیس کامیاب قرار پائے۔ایم این اے حمزہ شہباز کی عدم شرکت پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :