یمن ،سعودی قیادت کے فضائی حملے میں 55 افرادہلاک ، درجنوں زخمی

اتوار 26 جولائی 2015 09:06

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) یمن میں سعودی قیادت کے فضائی حملوں میں کم از کم 55 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ملکی میڈیا کے مطابق اتحادی طیاروں نے قاہرہ کے علاقے یوفا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جہاں زیادہ تر انجینئر پاور سٹیشن کے ملازمین اور کچھ نقل مکانی کرنے والے افراد رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں 55 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :