نائن الیون حملے کے بعد جارج بش سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی تصاویر جاری

اتوار 26 جولائی 2015 09:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے نائن الیون حملے کے فوری بعد جارج بش سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی تصاویر جاری کر دیں۔نیشل آرکائیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک تصویر میں جارج ڈبلیو بش کو اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چودہ سال پہلے کی ایک تصویر میں سابق نائب صدر ڈک چینی ، امریکی وزیر خارجہ کولن پاول اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کونڈولیزا رائس بھی نظر آ رہی ہیں۔تصاویر ایک ڈاکیومینٹری گروپ کی درخواست پر فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت جاری کی گئیں۔ دو ہزار گیارہ میں نیو یارک سٹی، واشنگٹن اور پنسلوانیا میں ہونے والے ان حملوں میں تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے