پاک سری لنکا سیریز کا آخری میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس 25سال بعد آئی لینڈرز کو 4-1سے شکست دینے کیلئے پرعزم ،1994ء میں سلیم ملک کی قیادت میں شاہینوں نے سری لنکا کو اس مارجن سے ہرایا تھا

اتوار 26 جولائی 2015 08:31

ہمنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج (اتوار کو )ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 1-3 سے برتری حاصل ہے اور پاکستان سیریز 1-4 سے جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو اس سے قبل صرف ایک بار 1-4 سے شکست دی۔ ایسا 1994 میں ہوا تھا جب پاکستان نے سلیم ملک کی قیادت میں اس مارجن سے میچ جیتا تھا۔

پاکستان نے سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 سال بعد ون ڈے سیریز ہرائی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد اب پاکستان نے سری لنکا کو مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز اور اظہرعلی کی قیادت میں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی دکھاتی آئی ہے۔

پہلے، تیسرے اور چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا ون ڈے سری لنکا نے جیتا۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 287 رنز بنائے لیکن بولرز زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور سری لنکا نے ہدف حاصل کر لیا۔ون ڈے سیریز میں پاکستانی کپتان اظہرعلی، سابق کپتان شعیب ملک اور سابق کپتان محمد حفیظ بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں جب کہ دوسری طرف سری لنکن ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے۔ سری لنکن فاسٹ بولرز کی ناقص کارکردگی کے سبب بھی پاکستانی پلیئرز کو اچھی بیٹنگ کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :