لندن ، پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں میں تصادم، ایک دوسرے پر بوتلوں اورڈنڈوں سے حملہ ،پتھر پھینکے،پولیس نے صورتحال کو قابو کرلیا،تحریک انصاف کی قیادت کا برطانوی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اتوار 26 جولائی 2015 08:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں متحدہ قومی مومنٹ کے سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے، جہاں دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے،تصادم کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور کارکنان نے ایک دوسرے پر بوتلوں اورڈنڈوں سے حملہ کیا اور پتھر بھی پھینکے اور قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔اس موقع پر پولیس نے ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور صورتحال کو قابو میں کیا اور دونوں پارٹیوں کے کارکنان کو ایک دوسرے کے قریب جانے اور الجھنے سے دور رکھا۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی فیصل واؤ د ڈا نے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف پی ٹی آئی مظاہرے سے خطاب بھی کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے کراچی میں دہشتگردی کا زمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا اور برطانوی حکومت سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ھی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قیادت ندیم نصرت، واسع جلیل، محمد انور ، مصطفی عزیز آبادی اور سلیم شہزاد نے کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل واوڈا، نوابزادہ جہانگیر خان، چوہدری شعبان، میاں وھید اور لیبر ڈویڑن کے امجد خان کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔