شہباز شریف کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پارلیمانی کمیشن کی تجویز،دھرنے کے پیچھے کون تھا ،فنڈنگ کس نے کی؟ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، دھرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اتوار 26 جولائی 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے پیچھے کون تھا، فنڈنگ کس نے کی؟ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دھرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے سے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی سازس تھی ملوث عناصر کی نشاندہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جس مین تمام پارلیمنت میں موجود تمام جماعتوں کے سربراہان کو شامل ہوں اور پارلیمانی کمیشن تحقیقات کرے کہ دھرنا کس کی ایما پر ہوا اور اس دھرنے کی فنڈنگ کس نے کی تھی اور اس کے پیچھے کون کون تھا انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو عناصر ملوث ہوں انہیں سزا ہونی چاہیے۔ قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی ملوث ہو اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :