لاہور ہائیکورٹ ، پاک چین فری ٹریڈ معاہدے کے تحت سینٹری سے متعلقہ درآمد شدہ اشیا پر پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ کالعدم قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

اتوار 26 جولائی 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاک چین فری ٹریڈ معاہدے کے تحت سینٹری سے متعلقہ درآمد ہونے والی اشیا پر پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے کے تحت بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی ہی عائد کی جا سکتی ہے۔

کسٹم اتھارٹی کو اضافی پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا کوئی اختیارحاصل نہیں ہے۔درآمد کنندگان کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے متصادم کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا لہذا سینٹری سے متعلقہ اشیاپر درآمدی ریگولیٹری ڈیوٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔