ا لطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کردیا ،رابطہ کمیٹی کے ارکان نائن زیرہ پر آنے کی زحمت نہ کریں ؛ اعلامیہ

اتوار 26 جولائی 2015 09:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جولائی۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی کی رابطہ کمیٹی کو برطرف کردیا ہے جبکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے میں جلد اعلان کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیف الوریٰ،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ رابطہ کمیٹی کی ذ مے داریاں دیکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کراچی کو ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پربرطرف کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر آنے کی زحمت نہ کریں۔ایم کیو ایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کیلئے سینئر ارکین سے کوائف مرکز پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :