امریکا کو شام کے حوالے سے روسی ارادوں پر شک ہے، کیری

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) امریکا اور روس شام میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک دوسرے کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا کہ ماسکو حکومت نے شام میں خانہ جنگی کے خلاف عسکری کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات مہیا کرنے کے موضوع پر بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔کیری کا یہ بیان روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی ان کی بات چیت کے بعد سامنے آیا۔جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں روسی ارادوں پر شک ہے۔ امریکا میں آج کل شام کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔