صدر کلام مسلمان ہونے کے باوجود محب وطن تھے،مہیش شرما

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)بھارت کے مرکزی وزیرِ ثقافت مہیش شرما نے کہا ہے کہ ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مسلمان ہونے کے باوجود مجب وطن اور انسانیت پرست تھے۔

(جاری ہے)

وزیرِ ثقافت مہیش شرما نے نئی دہلی میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام سے منسوب ایک سڑک کا نام بدل کر اسے سابق صدر ڈاکٹر عبدلکلام کے نام پر رکھنے کا دفاع کیاہے۔انھوں نے کہا ’اورنگزیب کوئی آیڈیل شخص نہیں تھا جس سے کسی کو ترغیب حاصل ہو۔ اورنگزیب روڈ کا نام بدل کر ایک ایسے عظیم شخص ڈاکٹر عبدالکلام کے نام پر رکھا گیا ہے جو مسلمان ہونے کے باوجود بڑے محب وطن اور انسانیت پرست تھے۔‘مہیش شرما کے اس بیان پر حزبِ مخالف جماعتوں اور مسلم رہنماوٴں کی جانب سے شدید ررعمل سامنے آیا ہے۔