بھارت ہم سے نہیں کھیلتا نہ کھیلے، ان کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں،شاہد آفریدی، پاک بھارت سریز میں اصل مسئلہ بھارتی حکومت ہے، پاکستان سپر لیگ کروانے کا سہرا پی سی بی کے سرکو ہے، سپر لیگ اگر پاکستان میں ہوتی تو بہت اچھا ہوتا، زمباوے سریز کو آسان نہیں لینا چاہیے، زمباوے کو حالیہ پرفارمنس اچھی رہی تھی، احمد شہزاد شادی کررہے ہیں اسکا مطلب ہے وہ سمجھدار ہوگئے ہیں، قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت ہم سے نہیں کھیلتا نہ کھیلے، ان کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ پاک بھارت سریز میں اصل مسئلہ بھارتی حکومت ہے۔ پاکستان سپر لیگ کروانے کا سہرا پی سی بی کے سرکو ہے۔ سپر لیگ اگر پاکستان میں ہوتی تو بہت اچھا ہوتا۔ زمباوے سریز کو آسان نہیں لینا چاہیے۔

زمباوے کو حالیہ پرفارمنس اچھی رہی تھی۔ احمد شہزاد شادی کررہے ہیں اسکا مطلب ہے وہ سمجھدار ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سے قبل دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت سریز کو دونوں ملکوں کے شائقین دیکھنا چاہتے ہیں اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سریز ہوتو وہ ایشنزز سریزسے بڑی ہوگی۔

(جاری ہے)

حالت بہتر ہورہے ہیں لہذا اگر سپر لیگ پاکستان کی سرزمین پر ہوتی تو بہت اچھا ہوتا۔ قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا فیصلہ بورڈ کا بہت اچھا رہا کیونکہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد بہت سود مند رہے گا۔ ڈومیگ ٹی ٹوینٹی سے ورلڈ کپ سے قبل بہترین کمپی نیشن بنانے میں آسانی ہوگی۔

سپرلیگ کا تمام کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔ اس سے پاکستان کے گراؤنڈ اور سٹیڈیم آباد ہونگے اور تماشاہوں کو اچھی تفرویح میسر آئے گی۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ غیر ملکی آتے ہیں یا نہیں۔ لیکن میری چند غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اگر انکو ہر کشش معاوضے کو آخر ہوتو وہ آنے کو تیار ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افتخار مکین ہٹر ہے، عمران جونیئر سلو بال اچھا پھنکتا ہے۔ احمد شہزاد کے بارے میں شاہد آفرہدی نے کہا کہ احمد شہزاد سمجھدار ہوگیا ہے جو وہ آج شادی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو کہا کہ وہ کرکٹ کیلئے واپسی کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔ گذشتہ روز عمر اکمل نے بھی رپورٹ کردی۔