جاپانی پارلیمنٹ میں متنازعہ سیکورٹی بل کثرت رائے سے منظور،حزب اختلاف کا بل کی منظوری کے وقت شدید بد نظمی کا مظاہرہ، ارکا ن کی ہا تھا پا ئی ، پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں جاپانی شہریوں کا فو ج بیرون ملک بھیجنے کے بل کی منظو ری کے خلا ف احتجا جی مظاہرہ

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:10

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) جاپان کی پارلیمنٹ نے متنازعہ سیکورٹی بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ حزب اختلاف نے بل کی منظوری کے وقت شدید بد نظمی کا مظاہرہ کیا اور ووٹنگ روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس سیکورٹی بل کی رو سے جاپانی افواج کو ملکی سرحدوں کے باہر لڑنے کی اجازت مل جائے گی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی قانون سازی ہے۔

۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں فوجیوں کو کسی بھی سیکورٹی یا امن مشن کیلئے بیرون ملک بھیجنے پر پابندی ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کراکے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے جس کی عوامی سطح پر شدید مخالفت کی جارہی ہے۔گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ میں اس بل پر بحث کے دوران حکومتی و حزب اختلاف کے اراکین آپس میں الجھ پڑے ، بل کے حوالے سے قائم کمیٹی کے چیئرمین کو گھیرے میں لے لیا گیا جس پر حکومتی اراکین نے انھیں نکالنے کیلئے مخالف اراکین کو دھکے دیئے۔

ادھر گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں جاپانی شہریوں نے بھی بل کی مخالفت میں ریلی نکالی جن کو پولیس نے آگے جانے سے روکا اس دوران پولیس نے 13 افراد کو گرفتارکر لیا۔یاد رہے کہ سیکورٹی بل کے خلاف کئی ہفتوں سے ہزاروں شہری ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :