چین میں کیمیکل فیکٹری میں حادثہ، امونیا گیس کا اخراج

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)چین کی ایک اور کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے حادثے میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہینان میں یہ حادثہ رونما ہوا اور امونیا گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والے بیس افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد ایک قریبی گاوٴں کے باسی ہیں۔ ابھی ایک ماہ پہلے ہی چینی شہر تیانجن میں ایک کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ سے 165 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چین میں نامناسب حفاظتی انتظامات کی وجہ سے صنعتی پیمانے پر حادثات ایک معمول کی بات ہیں۔

متعلقہ عنوان :