پی ایس او نے فرنس آئل و ڈیزل درآمد کرنے کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر ز طلب کرلئے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)پی ایس او نے اربوں روپے کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں اور اس مقصد کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں ملک میں قیمتو ں کی کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پی ایس او پٹرولیم مصنوعات درآمد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق پی ایس او جیٹ آئل دس ہزار میٹرک ٹن ، موٹر گیسولین فیول کا ایک لاکھ میٹرک ٹن ، لائٹ سپیڈ فرنس آئل تین لاکھ میٹرک ٹن جبکہ ہائی سپیڈ فرنس آئل ایک ملین میٹرک ٹن درآمد کرے گی۔ پی ایس او ذرائع نے بتایا کہ یہ مصنوعات نومبر دسمبر اور جنوری 2016ء یعنی سردیوں میں استعمال ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :