ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ پنجاب بھرمیں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر اور خصوصاً ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑنوں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔پاکستان کی فضاوٴں میں پہنچ کر آپس میں ٹکرائیں گے تو یہ ٹکراوٴ تیز بارشوں کا سبب بنے گا جس کے نتیجے میں دریا بھی بپھر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام طور پر ستمبر کے وسط تک مون سون بارشوں کا سلسلہ تقریباً 90 فیصد تک ختم ہوجاتا ہے جس کے بعد بارشوں میں طویل وقفے آنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اِس مرتبہ غیر متوقع طور پر رخصت ہو چکی بارشوں نے واپسی کا سفر اختیار کر لیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر اور خصوصاً ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑنوں میں شدید بارشوں کی خبر سنا دی گئی ہے۔

متوقع بارشوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بحر ہند اورخلیج بنگال میں بننے والے 2 الگ الگ نظام جب پاکستان کی فضاوٴں میں پہنچ کر آپس میں ٹکرائیں گے تو یہ ٹکراوٴ تیز بارشوں کا سبب بنے گا جس کے نتیجے میں دریا بھی بپھر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق معمول سے ہٹ کر ایسی صورت حال 7، 8 سالوں بعد ہی پیدا ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :